14 اکتوبر 2013 - 20:30
بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی

بحرین میں انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے اٹارنی جنرل اور عدالت انقلابیوں کو جسمانی ایذائیں پہنچانے میں ملوث ہیں۔

ابنا: بحرین میں انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ آل خلیفہ کے اٹارنی جنرل اور عدالت انقلابیوں کو جسمانی ایذائیں پہنچانے میں ملوث ہیں۔ النشرہ ویب سائٹ کے مطابق انسانی حقوق تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے آل خلیفہ کے اٹارنی جنرل کے خلاف ثبوت جمع کئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ آل خلیفہ کے اٹارنی جنرل انقلابیوں کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں جسمانی ایذائيں پہنچانے میں ملوث ہیں۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث افراد کو عدالتی کونسل میں شامل کرنے کے بادشاہ کے فیصلے سے معلوم ہوتا ہے کہ بحرین میں غیر منصفانہ اور سیاسی محرکات پر چلاے جانے والے مقدموں میں اضافہ ہونے والا ہے۔ دوسری جانب ملت بحرین کے مظاہرے جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہزاروں افراد نے گذشتہ روز مختلف علاقوں میں احتجاج کرکے آل خلیفہ کے خلاف نعرے لگائے۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲